• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈانی فوج کے سربراہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے فوجی سربراہ گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے گیبیت آرمی بیس گئے تھے جہاں ہونے والے ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنرل عبدالفتاح ڈرون حملے کے وقت آرمی بیس پر موجود تھے، حملے کے بعد بھی وہ اسی علاقے میں رہے اور انہوں نے واپس آکر فوجیوں سے بات کی۔

جنرل عبدالفتاح نے کہا ہے کہ نہ ہم پیچھے ہٹیں گے، نہ ہتھیارڈالیں گے اور نہ ہی ہم مذاکرات کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید