• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی شہر شملہ کو شدید بارشوں کے دوران کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں بڑی تباہی کا سامنا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق شملہ میں کلاؤڈ برسٹ سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی سڑکیں بھی بلاک ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شملہ میں مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی طوفانی بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم ہے، دلی کے مشرقی علاقوں میں کل شام سے 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی میں شدید بارشوں کے باعث اسکول بند جبکہ دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت  اور مزید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید