سعودی عرب میں حج کیلئے غیرقانونی طور پر آنے والوں کو روکنے کے لیے اسمارٹ سسٹم منصوبہ زیرِ غور ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق نئے سسٹم میں عازمین کے کوائف اور رہائشی امور کی معلومات اپ ڈیٹ ہوں گی، عازمین کو اسمارٹ کارڈز دیے جائیں گے جن پر ان کی مکمل معلومات ہوں گی۔
سعودی میڈیا کے مطابق اسمارٹ کیمروں سے حجاج کی نقل و حرکت اور مکمل معلومات محفوظ کی جائیں گی۔