• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جواب دینے کا حق رکھتا ہے، ایرانی سفیر کا انتباہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سلامتی کونسل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل اسرائیلی حملے کی مذمت اور اس پر پابندیاں عائد کرے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائيلی سفیر نے جواب میں کہا کہ نقصان پہنچانے والوں کو طاقت سے جواب دیں گے۔

 چین اور روس نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی، چينی سفیر نے کہا کہ غزہ جنگ بندی میں ناکامی خطے میں کشیدگی کا سبب ہے۔

امریکی نائب سفیر نے کہا کہ اثر و رسوخ والے ملک کشیدگی میں کمی کے لیے ایران پر دباؤ ڈالیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کشیدگی روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید