امریکی اخبارنے مبینہ طور پر اس مقام کی تصویر جاری کردی جہاں اسماعیل ہنیہ کوقتل کیا گیا، اسماعیل ہنیہ کو قریبی عمارت سے داغے گئے میزائل کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل اسماعیل ہنیہ کو براہ راست لگا جس سے وہ شہید ہوگئے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایرانی عہدیدار نے یہ تصویر شیئر کی ہے۔
اس سےقبل یورپی مبصر برائے مشرق وسطی ایلیاجےمیگنیئر نے دعویٰ کیا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کونشانہ بنانے کیلئےاسرائیل کاجاسوسی سافٹ ویئراستعمال کیاگیا۔
اسپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کواسماعیل ہنیہ کی لوکیشن بتائی، اسماعیل ہانیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔