• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: گزشتہ ماہ 20 نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ رک نہ سکا، قابض فوج نے گذشتہ ماہ جولائی میں 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں، محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔

مقبوضہ وادی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد کشمیریوں کو زخمی بھی کیا گیا اور تین مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔

گذشتہ ماہ حریت رہنماؤں، سماجی کارکنوں سمیت 216 کشمیریوں کو کالے قانون کے تحت حراست میں بھی لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید