اسرائیلی تھنک ٹینک نے اعتراف کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باوجود حماس کی صلاحیتیں کم نہیں ہوں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ حماس سربراہ کی عدم موجودگی حماس کی فوجی یا سیاسی صلاحیتوں پر اثرانداز نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے غزہ میں حماس کی جاری پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ حماس کو اسماعیل ہنیہ کا متبادل تلاش کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔
اسرائیلی تھنک ٹینک کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کےلیے حماس کے پاس متبادل باصلاحیت افراد کی کمی نہیں۔