فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان بیٹی کی جانب سے دل کو چھو لینے والا بیان سامنے آگیا ہے۔
سارہ اسماعیل ہنیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی بیٹی سارہ اسماعیل ہنیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’بابا میرا دل ٹوٹ گیا ہے، آپ کہاں چلے گئے۔
سارہ اسماعیل ہنیہ کا مزید کہنا ہے کہ بابا آپ نے اللّٰہ کی رضا کیلئے محنت کی، دعا مانگی، آپ کی موت خوبصورت تھی، خدا کی قسم، آپ سب کیلئے میرا سہارا تھے اور خدا کی قسم آپ جوانوں، بوڑھوں سب سے پیار کرتے تھے اور آپ سب کے پیارے تھے‘۔
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں گزشتہ روز شہید ہوگئے تھے۔
وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔