• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کے بارے میں جملے نہیں کسے، غلط الفاظ استعمال ہوئے تو درگزر کریں، بیرسٹر گوہر

جہاں تک الفاظ کی بات ہے تو جنگل کا بادشاہ ہم نے کسی کو نہیں کہا، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل
جہاں تک الفاظ کی بات ہے تو جنگل کا بادشاہ ہم نے کسی کو نہیں کہا، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کے بارے میں جملے نہیں کسے۔ اگر کوئی غلط الفاظ استعمال بھی ہوئے تو درگزر کریں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف جیسے کہتے ہیں کچھ بھی کر لو ہمیں پارلیمنٹ میں رکھو، خواجہ آصف کے الفاظ بیہودہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ ایک ادارہ یا سربراہ سسٹم پر حاوی ہو، تمام ریاستی ادارے مل کر کام کریں۔ ایک دوسرے پر حاوی نہ ہوں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جہاں تک الفاظ کی بات ہے تو جنگل کا بادشاہ ہم نے کسی کو نہیں کہا۔ عوام کے حقوق کا کرتا دھرتا ایک شخص ہو تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ فوج کا سیاسی کردار آئین میں درج نہیں پھر آپ کیوں ان کو مذاکرات کے ذریعے سیاسی عمل میں لارہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ مداخلت اور چیز ہے، خلیج کم اور اعتماد بحال کرنا الگ بات ہے۔ملکی استحکام و مضبوطی کیلئے افواج پاکستان ضروری ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری کسی شخص سے لڑائی نہیں، ہم نے کسی کے بارے میں جملے نہیں کسے۔ اگر کوئی غلط الفاظ استعمال بھی ہوئے تو درگزر کریں۔ میں سننا بھی نہیں چاہتا کہ کون سے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ بہترین الفاظ استعمال کیے، کسی کی بے توقیری نہیں کی۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تنقید کرنا ہر شخص کا حق ہے اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ہم اچھی باتیں کر رہے ہیں، ہماری اچھی باتوں کو جگہ نہیں دے رہے۔

قومی خبریں سے مزید