• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران میں اسماعیل ہنیہ کی دیو قامت تصویر پر انتقامی نعرے درج

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں اسماعیل ہنیہ کی دیو قامت تصویر پر انتقامی نعرے عبرانی زبان میں درج کیے گئے ہیں۔ نعرے کا اردو ترجمہ ہے کہ ’سخت جواب کا انتظار کرو‘

دوسری جانب اردن نے کہا ہے کہ اسرائیل غنڈہ ریاست بن چکا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اردن نے  سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ 

اس حوالے سے اردنی وزیر خارجہ نے سیکیورٹی کونسل سے کہا کہ خطے کو تباہ کرنے کی اسرائیلی مہم روکے۔ 

اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا کہ آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ مذاکرات کرنے والے کو مار دیا جائے؟ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید