حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی مبصرین کا کہنا ہے اسپائک این ایل او ایس جدید ترین اسرائیلی گائیڈڈ میزائل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپائک این ایل او ایس میزائل اپنے راستے اور ہدف کی ویڈیو بھی ریئل ٹائم جاری کرتا ہے۔ میزائل اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی رافیل میں تیار کیا جاتا ہے۔
یہ گائیڈڈ میزائل عموماً ٹینکوں کو تباہ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ اسپائک این ایل او ایس میزائل 50 کلومیٹر سے 2500 میل تک بھی اپنے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
زمینی نظام سے لانچ کیے جانے پر میزائل کی 32 کلومیٹر رینج ہے۔ جدید میزائل سسٹم بیک وقت 4 میزائلوں کو لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میزائل کو ڈرونز اور دوسرے طیاروں کے ذریعے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ الیکٹرو آپٹیکل سینسرز کی مدد سے اپنے ہدف کو تلاش کرتا ہے۔ جدید ترین میزائل سسٹم میں ہدف کا تصویری خاکہ اپ لوڈ کر کے ہدف کی جانب بھیجا جاتا ہے۔
اسپائک اینٹی ٹینک میزائل اسرائیلی افواج کے زیر استعمال ہیں۔ بھارت بھی اسپائک این ایل او ایس میزائل کا بڑا خریدار ہے۔