• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاقو مارکر تین بچوں کی ہلاکت، لندن، مانچسٹر، ہارٹلی پول میں ہنگامہ آرائی

لندن (سعید نیازی) سائوتھ پورٹ میں چاقو مارکر تین بچوں کو ہلاک اور دیگر زخمی کرنے کے واقعہ کے بعد لندن سمیت مانچسٹر، ہارٹلی پول اور ایلڈر شاٹ میں بدھ کی شام ہنگامہ آرائی کی گئی۔ لندن میں وائٹ ہال کے گرد احتجاج کرنے اور10ڈائوننگ اسٹریٹ کے گیٹ اور پارلیمنٹ کے سامنے نصب ونسٹن چرچل کے مجسمہ پر کریکر پھینکے گئے۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور پولیس نے ایک سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ یارٹلی پول میں بھی گڑبڑ کرنے والے8افرد کو پولیس نے گرفتار کیا، جبکہ متعدد پولیس افسران بھی زخمی ہوئے۔ میٹ پولیس کے سابق چیف سپرنٹنڈنٹ اینڈ فائر آرمز کمانڈر وال بابو نے کہا ہے کہ ملزم کی شناخت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے کے سبب ہنگامہ ہوئے ہیں اور پولیس نے یہ بات بتاکر اچھا کیا ہے کہ ملزم اس ملک میں پیدا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ لندن میں بدھ کی شام ہونے والے احتجاج کو انیف از انیف کا عنوان دیا گیا تھا۔ جس میں دائیں بازو کے سیکڑوں افراد نے شرکت اور وہ مسلسل نعرے لگا رہے تھے کہ ’’سیو اوور کڈز‘‘ اور ’’اسٹاپ دا بوٹس‘‘ مظاہرین نے پولیس پر کین اور بوتلیں بھی پھینکیں۔ دریں اثنا سائوتھ پورٹ میں بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کا نام ظاہر کرنے کی اجازت لیور پول کرائون کورٹ نے ملزم کی پیشی کے وقت دے دی۔ ملزم کا نام ایکسل موگنوا ردا کو بانا بتایا گیا ہے جو17اگست2006ء کو پیدا ہوا، مقدمہ چلانے کے لیے آئندہ سماعت25اکتوبر کو ہوگی۔ ملزم آئندہ ہفتہ18برس کا ہوجائے گا۔ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سینئر پولیس قیادت سے ڈائون اسٹریٹ میں ملاقات کی اور انہیں امن و امان کے لیے اقدامات کے حوالے سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

یورپ سے سے مزید