• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکانات کی قیمتوں میں دوفیصد اضافہ ہونے کی توقع

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) ایک پراپرٹی ویب سائٹ زویلا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2024کے دوسرے نصف میں مکانات کی قیمتوں میں دوفیصد اضافہ متوقع ہے، جبکہ گزشتہ سال اس میں صرف 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ پراپرٹی پورٹل کا کہنا ہے کہ اس وقت خاصی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو فروخت کر رہے ہیں جس سے مارکیٹ کو تقویت ملی ہے۔ 21جولائی کو ختم ہونے والے مہینے میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں مکانات کی فروخت 16فیصد زیادہ تھی اور اس کے ساتھ ہی اس وقت کسی سٹیٹ ایجنٹس کے پاس برائے فروخت مکانات کی اوسط تعداد گزشتہ 6سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھی۔ برطانیہ میں خریدار اب مانگی جانے والی قیمت کا 96.8 فیصد ادا کر رہے ہیںاور یہ گزشتہ 18ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ ہے۔ کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈلائریکٹر رچرڈ درنل نے کہا کہ ہائوسنگ مارکیٹ میں 2023کے بعد تیزی آنا شروع ہوئی اب خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان اعتماد کے واضح اثار ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ کنگ چارلس کی تقریر یا نئی حکومت کے منصوبوں کا اگلے ایک سے ڈیڑھ سال کے عرصے میں مارکیٹ پر کوئی اثرات ہونے کے بہت کم امکانات ہیں لیکن اگر بنک آف انگلینڈ شرح سود میں کمی کرتا ہے تو اس سے ہائوسنگ مارکیٹ میں جلدی سے تیزی آئے گی۔ اس وقت افراط زر کی شرح جو کہ دو فیصد ہے بنک آف انگلینڈ کی مطلوبہ شرح کے برابرہے۔
یورپ سے سے مزید