• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہنیہ خاندان‘‘ کے 60 سے زائد افراد شہید ہو چکے، حماس

غزہ (نیوز ڈیسک) حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں گزشتہ سال 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی مظالم میں اب تک اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں مقیم اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کئی افراد کو اسرائیل نشانہ بنا چکا ہے رپورٹ کے مطابق اپریل 2024میں اسماعیل ہنیہ کے3بیٹے، حازم، عامر اور محمد اسرائیلی بمباری سے شہید ہوئے جبکہ اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کی 3پوتیاں اور ایک پوتا بھی شہید ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2024میں اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 10افراد شہید ہوئے۔ حماس کے مطابق 7اکتوبر سے اب تک ہنیہ خاندان کے60سے زائد افراد شہید ہو چکے۔
یورپ سے سے مزید