تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسماعیل ہنیہ کی ایران میں پُراسرار حملے میں شہادت پر کئی طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم سب سے زیادہ امریکا اور اسرائیل پر شک ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ ایرانی حکومت کے مخالفین کے بھی حملے میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔ان چہ مہ گوئیوں کے درمیان اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر سے ہی نشانہ بنایا گیا اور یہ ممکنہ طور پر ایک میزائل حملہ تھا جو عین اس وقت کیا گیا جب اسماعیل ہنیہ اپنی قیام گاہ پہنچے تھے۔اسماعیل ہنیہ تہران میں جس گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے وہاں کئی اور معززین بھی موجود تھے جب کہ حملے میں صرف اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ شہید ہوئے۔اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو گاڑی سے اترکر گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے قبل پلک جھپکتے نشانہ بنایا گیا۔