• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کا گلا گھونٹ کر لاش دریا میں پھینکنے والے شوہر کوعمر قید

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) بیوی کا گلا گھونٹ کر لاش دریا برد کرنے والے شوہر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔ برطانیہ کے علاقے مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے 46سالہ امینان رحمان نامی شخص پر الزام تھا کہ اس نے اپنی 24سالہ بیوی سما بیگم کو بوائے فرینڈ کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگوکے دوران حملہ کیا ۔اس کا گلا گھونٹنے کے بعد اسے سوٹ کیس میں ڈالا ، ممکنہ طور پر شاید وہ اس وقت زندہ تھی جسے بعد ازاں دریا میں پھینک دیا گیا۔29اپریل 2023کو خاتون کو اس کے فلیٹ پر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ اولڈ بیلی کی عدالت کے جج مسٹر جسٹس بیناتھن نے کیس کے معاملے سے متعلق تمام شواہد اور گواہان کے بیانات سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ جسٹس بیناتھن نے ریمارکس میں کہا کہ مرحومہ ایک پُرکشش نوجوان خاتون تھی جس نے اپنی عمر کے ایک مرد کے ساتھ نئی زندگی کا خواب دیکھا تھامگر ملزم نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹنے کے بعد چند ہی منٹوں میں اس کی لاش کو سوٹ کیس میں ڈال کر ٹھکانے لگا دیابعد ازاں ملزم نے اپنی بیوی کی گمشدگی کا ڈرامہ رچانے کیلئے کہا کہ میری بیوی اپنی مرضی سے چلی گئی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ عدالت کو اس امر سے دوران سماعت آگاہ کیا گیا کہ ملزم کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ویڈیو کال کے دوران بیوی پر حملہ کرتے ویڈیو میں دیکھا گیا ۔ ملزم کی طرف سے پھینکا گیا بیگ چند یوم بعد مقامی لوگوں کو ملا تھا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں، عدالت کو بتایا گیا کہ خاتون کا 2019میں ٹیلی فون پر رحمان کے ساتھ اس وقت نکاح ہوا جب وہ لندن میں تھا ۔
یورپ سے سے مزید