• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PWD کی بندش، پی ایس ڈی پی پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ طلب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤ سنگ اینڈ ورکس نے پی ڈبلیو ڈی کی بندش اورپی ایس ڈی پی پراجیکٹس کے بارے میں اگلے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ طلب کر لی،33پی ایس ڈی پی منصوبے مکمل، 169پر کام جاری ہے ۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر محمودکی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پاک پی ڈبلیو ڈی نے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سال 2023-24کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کی مجموعی تعداد 202ہیں جن میں سے 33مکمل ہوچکے اور169پر کام جاری ہے،قائمہ کمیٹی نے نا مکمل منصوبہ جات کی تفصیلات ان منصوبوں کی اضافی لاگت اور ان کی تکمیل مدت آئندہ اجلاس میں طلب کرلی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس عالمگیر خان نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ کسی بھی منصوبے کی تاخیر کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں، چالیس ارب روپے کا مختص بجٹ تھا اور وزات خزانہ سے صرف 23ارب روپے ریلیز ہوئے ۔

اہم خبریں سے مزید