• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک آف انگلینڈ نے 4 سال بعد شرح سود سوا 5 سے 5 فیصد کردی

اسلام آباد (حنیف خالد) بینک آف انگلینڈ نے پالیسی ریٹ/انٹرسٹ ریٹ میں کمی کر دی ہے۔ گزشتہ چار سال کے بعد بینک آف انگلینڈ نے زیرو اعشاریہ دو پانچ بینک ریٹ کم کیا ہے تاکہ یو کے میں مہنگائی کی شرح کم کی جا سکے۔ بینک آف انگلینڈ نے بینک ریٹ سوا پانچ فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ ساڑھے 19فیصد گزشتہ پیر کو کیا جو کہ چند ماہ پیشتر 22فیصد تک کئی ماہ برقرار رہا۔ افغانستان میں سنٹرل بینک انٹرسٹ ریٹ 6فیصد‘ بنگلہ دیش میں ساڑھے 6فیصد‘ بھارت میں ساڑھے 6فیصد‘ اسرائیل میں ساڑھے 4فیصد‘ جاپان میں صفر اعشاریہ پچیس فیصد‘ کویت میں سوا 4فیصد‘ قطر میں 6فیصد‘ سعودی عرب میں 6فیصد‘ سری لنکا میں ساڑھے 8فیصد مرکزی بینک کے انٹرسٹ ریٹ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید