• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کمرشل گاڑیوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے کمرشل گاڑیوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا، اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ٹرانسپورٹ اور اس کے ذیلی اداروں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ( ایس ایم ٹی اے)، پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی( پی ٹی اے)، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) اور ٹرانس کراچی کی بھی ڈیجیٹلائزیشن کا کام شروع کر دیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سینئر صوبائی وزیر کو محکمہ ٹرانسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کے حوالے سےبریفنگ دی گئی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن سے ایک سافٹ ویئر کے ذریعے پی ٹی ایز کو آپس میں جوڑا جا رہا ہے ، جس کے بعد بین الصوبائی روٹ پرمٹس کا بھی باآسانی پتہ چل سکے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ روٹ پرمٹس کے اجراع اور تجدید کا نظام آن لائن کیا جا رہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے ٹرانسپورٹرزآن لائن روٹ پرمٹس اپلائی اور تجدیدوا سکیں گے، روٹ پرمٹس، فٹنس سرٹیفیکیٹ اور باڈی میکرز کے پرمٹ کے اجراع کو آسان بنانے کے لئے آن لائن کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید