کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک پیسہ کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں24پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں12پیسے تک کی کمی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 278.60روپے سے کم ہو کر 278.50روپے اور قیمت فروخت 278.80 روپے سے کم ہو کر 278.70روپے ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 279.27 روپے سے کم ہو کر 279.26روپے اور قیمت فروخت 280.50روپے سے کم ہو کر 280.49روپے ہو گئی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 15 پیسے کے اضافے سے 300.35روپے سے بڑھ کر 300.50روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت24پیسے کی کمی سے 302.79روپے سے کم ہو کر 302.55 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 356.89 روپے سے بڑھ کر 356.94 روپے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 12 پیسے کی کمی سے 359.37 روپے سے کم ہو کر 359.25 روپے ہو گئی۔