• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات مسلسل گھٹ رہی ہیں، اپٹما

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات مسلسل گھٹ رہی ہیں جبکہ پیداواری لاگت بڑھتی چلی جارہی ہے،2سال قبل ٹیکسٹائل برآمدات 12ارب ڈالر سے بڑھا کر 20ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھیں لیکن اب ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات گھٹ کر 16ارب ڈالر ہیں،۔جمعرات کو اپٹما کے چیئرمین سائوتھ زون زاہد مظہر نے سابق چیئرمین یاسین صدیق، امان اللہ قاسم ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپٹما نے آئی پی پیز کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مہنگائی کے تناسب سے شرح سود کم کرکے 12 تا 13فیصد کرنے اور نئی صنعتیں قائم کرکے آئی پی پیز کی فاضل بجلی کو استعمال کرنے کی تجویز دی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بلند پاور ٹیرف، شرح سود کی وجہ سے 30فیصد سے زائد صنعتیں بند ہوچکی ہیں جبکہ متعدد صنعتوں نے اپنی پیداواری صلاحیت گھٹا کر 30سے 50فیصد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دگرگوں معیشت کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر شدید مشکلات سے گزررہا ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ملکی برآمدات میں 60فیصد اور جی ڈی پی میں 12 فیصد حصہ ہے۔ مالی سال 2021-22 میں 31ارب 78کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں جس میں سے ٹیکسٹائل کی برآمدات 19.33ارب ڈالر ریکارڈ تھیں۔
اہم خبریں سے مزید