کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ کو 14 اگست تک 44 لاکھ 53 ہزارنصابی کتب کی تقسیم کو یقینی بنانے اور تعلیمی معیار کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اسکولوں سے باہر بچوں کا داخلہ کر کے انرولمنٹ میں اضافہ کرنا چاہیے اور پڑھانے اور سیکھنے کے طریقوں کی جانچ کر کے اسکولوں کے معائنہ کا نظام متعارف کرانا چاہیے۔اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، صوبائی رکن اسمبلی سیما خرم، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی، سیکرٹری کالجز آصف اکرام، سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ علیم لاشاری، ایم ڈی ایجوکیشن فاؤنڈیشن قاضی کبیر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسکول 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔