• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ،147 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،عالمی اور ملکی سیاسی بے یقینی کے باعث سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ،محدود کاروبار کے باعث مندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 147پوائنٹس کی کمی،45.72فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 23ارب 40 کروڑ60لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم بھی 27.08فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا لیکن جلد ہی مالیاتی اداروں کی من پسند سیکٹرز میں محدود خریداری سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور100انڈیکس 78ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرتے ہوئے 355پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا ، دوپہر کے بعد ایک بار پھر کچھ منفی خبروں کی وجہ سے فروخت کا دباو بڑھ گیا اور 100 انڈیکس291پوائنٹس تک گھٹ گیا تاہم اختتام پر اس اتار چڑھاو کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 146.68پوائنٹس کی کمی سے 77740.31پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 42.05 پوائنٹس کی کمی سے 25045.41پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس111.71پوائنٹس کم ہو جانے سے 49361.75پوائنٹس پر آگیا ،مجموعی طور پر مارکیٹ میں433کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔
اہم خبریں سے مزید