• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، حکومت آج ملک بھر میں یوم سوگ منائے گی

حکومت نے فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کی مذمت کے طور پر آج پاکستان بھر میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پورے ملک میں بعد از نماز جمعہ اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، قومی اسمبلی میں خصوصی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔

یہ فیصلے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکومت اور اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں ہوئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن یاہو کھلے عام درندگی کررہا ہے، تہران میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں 9 ماہ سے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، اسپتالوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں شہروں کے شہر اور محلوں کو زمین بوس کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید