• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن رامپال نے گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریڈس سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی انڈسٹری کے اداکار ارجن رام پال نے اپنی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریڈس کے ساتھ شادی نہ کرنے کی وجہ پر بات کی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار ارجن رامپال اور گیبریلا ڈیمیٹریڈس 2018ء سے ایک رومانوی تعلق میں جڑے ہوئے ہیں، اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔

اداکار کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریڈس کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے جو کہ پیشہ ور ماڈل ہیں۔

گیبریلا ڈیمیٹریڈس دو فلموں میں کام بھی کر چکی ہیں۔

حال ہی میں اداکار ارجن نے ایک انٹرویو کے دوران جہاں اپنی سابقہ اہلیہ اور اِن سے علیحدگی سے متعلق بات کی وہیں انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریڈس سے شادی نہ کرنے کے فیصلے کے پیچھے راز سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔

اداکار نے بتایا ہے کہ میں اور گیبریلا بہت دیگر لوگوں کے مقابلے میں مخلتف سوچ رکھتے ہیں، ہم سوچتے ہیں کہ شادی آخر کیا ہے؟ صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا، شادی انسان کو بدل دیتی ہے۔

ارجن رامپال کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم پہلے ہی سے شادی شدہ ہیں اور اس سے متعلق میرے ذہن میں کوئی شک نہیں ہے، شادی ایک ذہنی رشتہ ہے نا کہ صرف ایک کاغذ پر درج ہو کہ آپ میاں بیوی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات آپ کا ذہن پختہ ہوتا ہے مگر وہ ایک کاغذ کا ٹکڑا بھی آپ کو بدل سکتا ہے۔

اداکار نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ آپ کاغذ کے ٹکڑے کی بنیاد پر اپنے رشتے کو مستقل سمجھتے ہیں جو کہ ایک غلط تصور ہے، آپ صرف قانونی طور پر پابند ہوتے ہیں اور ذہنی طور پر اُس رشتے کو قبول نہیں کر پا رہے ہوتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید