• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کے نئے انداز نے مداحوں کے دل موہ لیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ کی باربی ڈول، کترینہ کیف نے اپنے نئے انداز سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

فلم ’ٹائیگر 3‘ کی اداکارہ کترینہ کیف حال ہی میں ایئر پورٹ پر نظر آئیں۔

کترینہ کیف نے اس دوران لائم رنگ کا مشرقی لباس پہن رکھا تھا جس میں وہ بلا کی خوبصوت نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی حسین آنکھوں کو کالے چشمے سے چھپایا ہوا ہے جو کہ اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔


کترینہ کیف کی یہ ویڈیو دیکھ کر مداح اُن کی بلائیں لینے پر مجبور نظر آ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کے تبصروں پر اگر نظر دوڑائی جائے تو کوئی اُن کے خوبصورت لباس اور سنجیدہ طبیعت کی تعریف کر رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ ’کترینہ نے بیرونِ ملک سے آ کر بھارتی ثقافت کو اپنا لیا ہے جبکہ ہماری ہندوستانی اداکارائیں ہر وقت مغربی لباس میں نظر آتی ہیں۔‘

ویڈیو کے کمنٹ باکس میں کوئی کترینہ کیف کی سادگی کی تعریف کر رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھ کر اداکارہ کا سابق بوائے فرینڈ (سلمان خان) رو رہا ہوگا۔

کترینہ کیف کا یہ انداز مداحوں کو اتنا بھا گیا ہے کہ کمنٹ باکس میں اداکارہ کے اس خوبصورت لباس کے ڈیزائنر سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا یہ لباس کسی پاکستانی ڈیزائنر کا ہے یا بھارتی ڈیزائنر کا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید