دلوں کی دھڑکن پاکستانی معروف اداکار وہاج علی اور بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کی ہمشکل آمنہ عمران کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے مرتسم یعنی اداکار وہاج علی اور میرب یعنی اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں اور اپنے مداحوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے ہوسٹن میں ہونے والے میٹ اینڈ گریٹ سیشن کے دوران بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کی ہمشکل آمنہ عمران بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر ایک سیگمنت کے دوران وہاج علی اور آمنہ عمران کے ڈانس نے میٹ اینڈ گریٹ سیشن میں موجود مرتسم کے مداحوں کو مسحور کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آمنہ عمران نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وہاج علی کے ساتھ ڈانس کے موقع کو ناقابلِ یقین قرار دے دیا۔