ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔ کلفٹن، پی آئی بی، گلشن اقبال، کے پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی فراہمی جاری ہے۔
واٹر کارپوریشن نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ لائنوں کا پانی واٹر ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔ واٹر ٹینکرز کو روکنا ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے، واٹر ٹینکر سے مساجد، امام بارگاہوں، اسپتالوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ سرکاری و ریاستی اداروں اور عوامی ٹینکوں میں بھی پانی واٹر ٹینکرز سے فراہم کیا جاتا ہے۔ ریاست اور اداروں کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔