کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا۔
اورنگی ٹاؤن میں شہری کے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو دکان میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان پر لوگوں نے پتھراؤ بھی کیا، فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔