• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس میں 55 سالہ جرمن گھڑ سوار نے تاریخ رقم کردی

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

جرمن گھڑ سوار ایزابیل ورتھ نے پیرس اولمپکس میں ایکوسٹریئن کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی، وہ 7 مختلف ایڈیشنز میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پلیئر بن گئی ہیں۔

ایزابیل ورتھ آج ایکوسٹریئن میں ٹیم ڈرسیج جیتنے والی جرمن ٹیم کا حصہ تھیں۔

ایزابیل ورتھ نے 1992 سے لے کر 2024 اولمپکس میں 8 گولڈ میڈلز سمیت 13 میڈلز جیتے ہیں۔

55 سالہ ایتھلیٹ نے جب اولمپکس میں شرکت کی، گولڈ میڈل ضرور جیتا۔ انہوں نے 1992، 1996، 2000، 2008، 2016، 2020 اور 2024 اولمپکس میں شرکت کی اور جرمنی کےلیے میڈلز جیتے۔

1992 میں انہوں نے ٹیم گولڈ اور انفرادی سلور، 1996 میں انفرادی اور ٹیم گولڈ جبکہ 2000 میں انفرادی سلور اور ٹیم گولڈ جیتا۔

2008، 2016 اور 2020 میں بھی انہوں نے ٹیم گولڈ اور انفرادی سلور میڈلز جیتا۔ وہ کل انفرادی ڈرسیج کے مقابلوں میں بھی ایکشن میں ہوں گی۔

انہوں نے 7 مختلف اولمپک ایڈیشنز میں 8 گولڈ میڈلز اور پانچ سلور میڈلز حاصل کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید