• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی چینی بیڈمنٹن کو آن ایئر شادی کی پیشکش


چینی بیڈمنٹن کھلاڑی ہوانگ یا کیونگ نے پیرس اولمپکس میں صرف گولڈ میڈل ہی اپنے نام نہیں کیا بلکہ اپنی محبت بھی حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ ہوانگ یا کیونگ اور اس کے بیٹمنٹن مکسڈ ڈبلز کے پارٹنر ژینگ سیوئی نے آج ہونے والے بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز کے مقابلوں میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

ہوانگ یا کیونگ کی زندگی کا یہ یاد گار دن مزید خوبصورت اس وقت بن گیا جس اس کی محبت، ساتھی کھلاڑی لیو یوچن نے دنیا بھر کے سامنے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پہلے گلدستہ پیش کرکے حیران کیا اور پھر اپنی جیب سے انگوٹھی نکال کر شادی کی پیشکش کر دی۔

چینی بیڈمنٹن کھلاڑی کو ایک ہی دن میں ان کی زندگی کے دو خوبصورت تحفے مل گئے۔

خیال رہے کہ آج کے مقابلوں میں طلائی تمغہ اپنے نام کرنے والی چینی کھلاڑی کو شادی کی پیشکش کرنے والے لیو یوچن ٹوکیو اولمپکس 2020 میں چین کے لیے مردوں کے بیڈمنٹن میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

اس کی یہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جبکہ اولمپکس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق طلائی تمغہ جیتنے والی چینی بیڈمنٹن اپنی محب پاکر بہت خوش ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید