حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرٹسٹ نے منفرد انداز اپنا لیا۔
اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران میں موجود تھے۔
ان کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں لوگ اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
حماس کے شہید سیاسی رہنما کی بہو ایناس ہنیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک آرٹسٹ کی جانب سے ایک پتے پر اسماعیل ہنیہ کی تصویر بنائی گئی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں ایناس ہنیہ نے آرٹسٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے شاندار کارنامہ قرار دیا۔
اسماعیل ہنیہ کی بہو کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو صارفین بہت پسند کررہے ہیں اور اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔