پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد کو کس بات پر بہت زیادہ غصّہ آتا تھا؟ ان کی بہن زرقاء نے بتا دیا۔
شان شاہد کی بہن زرقاء نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے یہ سوال پوچھا کہ شان کن باتوں پر زیادہ غصّہ کرتے ہیں؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شان کو ویسے تو زیادہ غصّہ آتا نہیں لیکن سب سے زیادہ اُنہیں اپنی فیملی کی لڑکیوں کے شوبز انڈسٹری میں جانے پر غصّہ آتا تھا۔
زرقاء نے بتایا کہ شان نے اپنی بیٹی کو شوبز انڈسٹری میں جانے کی اجازت کیسے دی اس بارے میں وہ خود ہی بتا سکتے ہیں لیکن میں اپنی جوانی کے دور کی بات کر رہی ہوں اس وقت میرے بھائی لڑکیوں کے شوبز انڈسٹری کا حصّہ بننے کے خلاف تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا تو بالکل شوق نہیں تھا لیکن اگر مجھے کسی دوست کی جانب سے کسی چھوٹے سے ماڈلنگ پروجیکٹ کی بھی آفر دی جاتی تھی تو اس طرح کے پروجیکٹس کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔
زرقاء نے کہا کہ اب میں حیران ہوں کہ بھائی نے اپنی بیٹی کو کسی طرح شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اجازت دے دی کیونکہ وہ گھر میں بہت زیادہ سختی کرتے ہیں اور نظم و ضبط کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں، وقت کے ساتھ اگر شان کی ذہنیت تبدیل ہوگئی ہے اور اُنہوں نے اپنی بیٹی کو شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے تو مجھے یہ بات بالکل بری نہیں لگی۔