• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں: ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ــــ فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ــــ فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اسمبلی مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ایاز صادق نے یوم استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 اگست 2019ء کا اقدام مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنےکی گھناؤنی سازش تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کی شناخت سے محروم کرنا ناقابلِ قبول ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، عالمی برادری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرے، اقوام متحدہ کےچارٹر کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر متنازع علاقہ ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو استصواب رائے کے ذریعے آزادی حاصل کرنے کا حق حاصل ہے، سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کی خاطر اب تک ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید