کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلا دیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ملک چھوڑ کر بھارت پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس بدلتی صورتحال کے پیش نظر بھارت میں بنگلادیشی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر لندن میں بھی بنگالی شہریوں نے جشن منایا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی پرچم لہراتے بنگلہ دیشی شہریوں نے لندن کی سڑکوں پر مارچ کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
لندن میں بنگلہ دیشی شہری کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد بزور طاقت بنگلادیش پر حکومت کر رہی تھیں۔ شہری کا مزید کہنا تھا کہ حسینہ واجد نے ہمارے حقوق چھینے اور ہزاروں بچوں کا قتل کیا۔