• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بنگلادیش کی مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد بھارت پہنچ گئیں، جہاں سے ان کی کچھ دیر میں لندن روانگی متوقع ہے۔

نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد بنگلہ دیش ایئر فورس کے سی 130 فوجی طیارے میں غازی آباد کی ہندون ایئر بیس پہنچیں۔

بھارتی حدود میں داخل ہونے کے بعد بھارتی فضائیہ اور سیکیورٹی ایجنسیاں لینڈنگ تک حسینہ واجد کےطیارے کی نگرانی کرتے رہے۔

بنگلادیشی ایئر فورس کا طیارہ ہندون ایئر بیس پر بھارتی ایئر فورس کے طیاروں کے ساتھ پارک کیا گیا۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے وزیراعظم مودی کو صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شیخ حسینہ سے ملاقات کے بارے میں ابھی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری طرف بھارت میں بنگلادیشی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا نے ڈھاکا کےلیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید