برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نسل پرست فسادیوں سے نمٹنے کیلئے فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔
ملک میں پرتشدد مظاہروں کی صورتحال پر وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کوبرا (کیبنیٹ آفس بریفنگ روم اے) کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی۔
کیئر اسٹارمر نے میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین احتجاج نہیں بلکہ منظم تشدد میں ملوث ہیں۔ فوج کے خصوصی افسران صورتحال کو کنٹرول کریں گے۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ تشدد میں ملوث افراد کے نام اور شناخت ظاہر کی جائے گی۔ ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو سزا دلانے کیلئے عدالتی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔
ادھر لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے پولیس کے فسادیوں سے نمٹنے کے حوالے سے دہرے معیار کا الزام مسترد کر دیا۔
وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا سوشل میڈیا پر غلط باتیں پھیلانے والوں سے بھی نمٹا جائے گا۔