بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین وزیراعظم کی رہائش گاہ میں داخل ہو کر کھانے پر ٹوٹ پڑے اور خوب جی بھر کر کھانا کھایا۔
شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین بڑی تعداد میں وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوگئے، مظاہرین کی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر کھانوں پر ٹوٹ پڑنے کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو مچھلی اور بریانی کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں طلباء کے احتجاج نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا، حسینہ واجد مستعفی ہو کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت چلی گئیں، جس کے بعد مظاہرین فتح کے نعرے لگاتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوگئے۔