• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ کنسرٹ کے بعد آئمہ بیگ اور رابیکا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس 

پاکستانی معروف گلوکار آئمہ بیگ اور ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رابیکا خان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں کنسرٹ کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

یہ دونوں نامور فنکارائیں گزشتہ دنوں جدہ میں ’جدہ سیزن‘ کے سلسلے میں پاکستان سے سعودی عرب پہنچی تھیں۔

2 اگست کی شب کو ’جدہ سیزن‘ کے سلسلے میں رابیکا خان نے پاکستانی گلوکاروں کے منعقدہ کنسرٹ کی میزبانی کی تھی۔


دوسری جانب گلوکارہ آئمہ بیگ اور بلال سعید نے اس کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگا کر سعودی عرب میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں میوزیکل کنسرٹس کے ساتھ ساتھ ثقافت سے متعلق دیگر متعدد تقاریب کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

جدہ سیزن 28 جون سے شروع ہوا تھا جس کا سلسلہ 17 اگست کو اختتام پزیر ہوگا۔

رابیکا خان اور آئمہ بیگ نے اس کنسرٹ میں شرکت کے بعد اب عمرہ کرتے ہوئے تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔


گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر اپنی تصویریں کی تھیں جبکہ رابیکا خان نے اپنے والد اور بھائی کے ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے تصویریں پوسٹ کی ہیں۔

رابیکا خان کی پوسٹ میں اُنہیں خانہ کعبہ اور مقام ابراہیمی کو چھوتے، مطاف میں نماز ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

رابیکا کی ایک تصویر میں اُن کے والد، معروف کامیڈین کاشف خان اپنی بیٹی کو شفقت سے ماتھے پر بوسہ بھی دے رہے ہیں۔


جہاں ان نامور شخصیات، آئمہ اور رابیکا خان کو ہر عام و خاص کی جانب سے عمرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے وہیں سوشل میڈیا صارفین گلوکارہ و یوٹیوبر کنسرٹ کے بعد عمرہ کی ادائیگی پر سخت تنقید بھی کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید