• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہو پر پابندیاں لگانے سے مزید مزاحمت آتی ہے: سینئر اداکاراؤں کا روایتی ساسوں کو مشورہ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکاراؤں، اداکارہ صبا فیصل اور اداکارہ منزہ عارف نے روایتی ساسوں کو مشورہ دیا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں روایتی، سخت مزاج ساسوں اور ماؤں کا بہترین انداز میں کردار ادا کرنے والی اداکاراؤں، منزہ عارف اور صبا فیصل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

حقیقی زندگی میں بھی ماں اور ساس کے رشتے نبھانے والی اداکاراؤں نے اعتراف کیا کہ سخت مزاج ساسیں ہمیشہ نقصان اٹھاتی ہیں۔

اداکارہ منزہ عارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ بات محسوس کی ہے کہ بہو پر جتنی پابندیاں لگائیں گی اتنی ہی مزاحمت بھی آئے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں ایک روایت ہے کہ ہم کسی کو سوتے ہوئے میں دروازہ بجا کر اٹھاتے نہیں ہیں، اس عمل کو ہمارے یہاں معیوب سمجھا جاتا ہے، میں نے کبھی اپنی بہو کے سونے جاگنے کے وقت پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا بہو کے گھر آتے ہی ساسوں کی یہی سختیاں اور عمل بہو کو ساس کے خلاف کر دیتے ہیں۔


منزہ عارف نے مزید کہا کہ بہو نے زندگی بھر وقت پر اٹھنا ہی ہے، جب بچے ہو جائیں گے اور گھر کی زمہ داریاں بھڑھیں گی تو سب لڑکیاں سب کام کر لیتی ہیں۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک اپنے بہو کے میکے آنے جانے پر بھی کوئی پابندی نہیں لگائی ہے، وہ جب چاہے آئے اور جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ ساسوں کو دوسری خواتین کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے، دوسری خواتین اکثر کان بھرتی ہیں اور غلط مشورے دیتی ہیں کہ بہو کے آتے ہی اُسے ایسے رکھنا ویسے رکھنا وغیرہ۔

دوسری جانب اداکارہ صبا فیصل نے اداکارہ منزہ کی رائے تائید کی۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ ہامونز کا بھی مسئلہ ہوتا ہے اس بات کو سمجھنا چاہیے، نئی نویلی بہوؤں کو وقت اور محبت دینی چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید