بالی ووڈ کے کنگ، شاہ رخ خان سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے نیٹ فلکس شو ’ڈارلنگز‘ دیکھنے کے بعد ساتھی اداکارہ کو ایک اہم پیغام بھیجا تھا۔
یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کی ویب فلم ’ڈارلنگز‘ 2022ء میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکار وجے ورما اور شیفالی شاہ کو مرکزی کرداروں میں دیکھا گیا تھا۔
فلم ’ڈارلنگز‘ کی ریلیز کو دو سال مکمل ہونے کے موقع پر بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ڈارلنگز‘ دیکھنے کے بعد شاہ رُخ خان نے اپنی فلم ’ڈیئر زندگی‘ کی ساتھی اداکارہ کو محبت بھرا پیغام بھیجا تھا۔
شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں عالیہ بھٹ کا فلم ’ڈارلنگز‘ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا تھا۔
کنگ خان کا اپنے ٹیکسٹ میسج میں لکھنا تھا کہ ’یہ فلم کرنے کے لیے آپ کا شکریہ ڈارلنگز۔‘
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان بھی 2016ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں اسکرین شیئر کر چکے ہیں۔