نامور بھارتی فلم ساز سبھاش گھئی نے جیکی شروف کو برا اور شتروگھن سنہا کو اوور کانفیڈینٹ اداکار قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران جب میزبان ارباز خان نے سبھاش گھئی سے اداکاروں کی اقسام کے بارے میں سوال کیا تو فلم ساز نے جواب دیا کہ 5 طرح کے اداکار ہوتے ہیں۔
ان اداکاروں کی درجہ بندی بتاتے ہوئے سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ ایک نان ایکٹر ہوتا ہے اور ایک ایکٹر ہوتا ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ جیکی شروف نان ایکٹر ہیں اور انیل کپور ایکٹر ہیں۔
سبھاش گھئی کہ کا کہنا تھا کہ جو اوور کانفیڈینٹ اداکار تھے وہ ہمیشہ سے ہی شتروگھن سنہا تھے۔ انکے ساتھ ایک مسئلہ تھا کہ وہ کہیں بھی وقت پر نہیں پہنچتے تھے۔
واضح رہے کہ سبھاش گھئی نے انیل کپور جیکی شروف کے ساتھ 1989 کی مشہور زمانہ فلم رام لکھن کےلیے کام کیا تھا جبکہ شتروگھن سنہا کے ساتھ انہوں نے 1976 کی فلم کالی چرن جبکہ 1978 کی فلم وشواناتھ کےلیے کام کیا تھا۔