• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کی موجودہ صورتحال پر سونم کپور نے کیا کہا؟

بنگلادیش کی بگڑتی صورتحال نے بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو بھی اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وہ آرمی چیف کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل مستعفی ہوکر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فرار ہوئیں۔

شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے سے قبل بنگلادیش میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 300 کے قریب افراد مارے گئے۔ ان واقعات کی ویڈیوز اور اس حوالے سے بیانات بھی سوشل میڈیا پر آتے رہے۔ 

اسی طرح کے ایک پیغام کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے سونم کپور نے تشویش کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے تحریر کیا کہ "یہ سب کچھ انتہائی خوفناک ہے، آئیں، ہم سب مل کر بنگلادیشی عوام کےلیے دعا کریں۔"


انٹرٹینمنٹ سے مزید