• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی آدھے گھنٹے میں غزہ کے 5 مقامات پر فضائی و زمینی بمباری

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بمباری سے پہلے علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر شدید بمباری اور گولہ باری کی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آدھے گھنٹے میں غزہ میں پانچ مقامات پر فضائی اور زمینی بمباری کی۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے یورپی اسپتال پر بمباری کی اطلاع بھی ملی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید