• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن سندور بھارتی افواج کی ناکامی، مودی کیلئے بڑا دھچکا ہے: بھارتی تجزیہ کار پراوین سواہنی

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

 بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے آپریشن سندور کو بھارتی افواج کی ناکامی اور مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں پراوین سواہنی نے کہا ہے کہ حالیہ بحران میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں مزید نمایاں ہو گئیں، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہے۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں بھی انڈین ایئر فورس کی الیکٹرانک وار فیئر میں کمزوری سامنے آئی تھی، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے 5 بھارتی طیارے گرانے کے بیان پر بھارت سے کوئی جواب نہ آنے کو دنیا نے دیکھا ہے، ملٹری کی سطح پر اور بھارت کی بطور ریاست ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

پراوین سواہنی نے یہ بھی کہا ہے کہ مودی کا مضبوط لیڈر ہونے کا امیج ختم ہونے سے بھارتی عوام کو دھچکا لگا ہے، بھارتی میڈیا کے سرکس سے دنیا میں تماشہ بنا، انفارمیشن وار فیئر میں بھی بھارت کی ناکامی ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید