• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدھ کی صبح سے جاری وحشیانہ اسرائیلی بمباری، مزید 84 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے تباہ شدہ ایک مکان کا منظر—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے تباہ شدہ ایک مکان کا منظر—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بدھ کی صبح سے جاری وحشیانہ اسرائیلی بم باری سے 84 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے بیان کے مطابق 55 فلسطینیوں کو غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں شہید کیا گیا۔

عرب میڈیا نے فلسطینی وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں 20 فلسطینی شہید ہوئے اور 125 دیگر زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 52 ہزار 928 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 19 ہزار 846 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید