• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت میں ترکیہ، چین، آذربائیجان کیخلاف بائیکاٹ مہم

پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت میں ترکیہ، چین، آذربائیجان کے خلاف بائیکاٹ کی مہم شروع ہوگئی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی ورکرز یونین نے پروڈیوسرز سے فلموں کی شوٹنگ کیلئے ترکیہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔ ترک نشریاتی ادارے کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے عوام ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، ترکیہ کو سیاحتی مقام کے طور پر بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے بھی تصدیق کی کہ انہیں 8 مئی 2025ء کو بھارتی حکومت سے ایک ایگزیکٹو آرڈر موصول ہوا، جس کے تحت 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کیے گئے جن میں کئی غیر ملکی میڈیا ادارے بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی میں چین، ترکیہ، آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کےخلاف پاکستان کی حمایت کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید