• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کا امریکا سے 200 ارب ڈالرز کے 160 ہوائی جہاز خریدنے کا معاہدہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا اور قطر کے درمیان تجارتی اور دفاعی معاہدے طے پاگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت امریکی کمپنی قطر کو ہوائی جہاز فروخت کرے گی۔ امریکا دفاعی شعبے میں قطر سے تعاون بڑھانے کے ساتھ ڈرون طیارے بھی فراہم کرے گا۔ 

اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ ہوا بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ طے پایا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قطر امریکی کمپنی سے 200 ارب ڈالرز مالیت کے 160 ہوائی جہاز  امریکی ایم کیو 9 بی ڈرون طیارے خریدے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا، قطر کے درمیان ایک کھرب دو سو ارب ڈالر کا معاشی تبادلہ ہوگا۔

ٹرمپ نے امیر قطر سے بند کمرہ ملاقات میں غزہ، روس، یوکرین تنازع اور ایران پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے بعد ٹرمپ کی لوسيل محل میں امیر قطر کے عشائیے میں شرکت کی۔

اس سے پہلے دوحا ایئرپورٹ پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے ٹرمپ کا استقبال کیا، ٹرمپ کی شاہی محل آمد پر روایتی تلواروں کا رقص پیش کیا گیا، ٹرمپ آج متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید