کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں خوراک کی کمی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ خوراک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے اسرائیل پر حماس کیساتھ بات چیت سے مسئلے کے حل پر زور دیا۔
انیتا آنند نے کہا ہمیں غزہ میں جنگ بندی کے لیے مزید کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے، دو ریاستی حل یقینی بنانا ہوگا، کینیڈا اس مؤقف پر برقرار رہے گا۔