• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیشی پولیس سروس ایسوسی ایشن کا سیکیورٹی خدشات پر ہڑتال کا اعلان

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بنگلادیش کی پولیس سروس ایسوسی ایشن نے سیکیورٹی خدشات پر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس تنظیم نے کہا ہے کہ ہر پولیس اہلکار کا تحفظ یقینی بنائے جانے تک ہڑتال پر رہیں گے۔

پولیس تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 450 سے زائد پولیس اسٹیشنوں پر حملہ کیا گیا، مظاہروں کے دوران بھی متعدد پولیس اہلکار مارے گئے۔

دوسری جانب بنگلادیش کی سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بھارت روانہ ہونے کے بعد ضلع شیر پور کی جیل سے 500 سے زائد قیدی بھی فرار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جب سابقہ وزیر اعظم نے استعفیٰ دینے کے بعد راہ فرار اختیار کی تو ملک میں افراتفری کی صورتِ حال کے دوران موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ضلع شیر پور کی جیل کے 500 قیدی جیل توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، فرار ہونے والے ان قیدیوں میں بیشتر مسلح تھے۔

بنگلادیشی حکام کے مطابق ان قیدیوں میں 20 کی شناخت ممکنہ دہشت گردی سے وابستگی کے طور پر کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید